گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قطر قونصلیٹ آمد
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قطر قونصلیٹ آمد
Posted on: 01 Aug 2026 Tags: Governmentکراچی (15 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قطر قونصلیٹ آمد
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے آج قطر قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قائم مقام قونصل جنرل سے ملاقات کی اور سابق امیرِ قطر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ اور سندھ کے عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور برادر عوام سے اس عظیم سانحے پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دور اندیش قیادت، مدبرانہ وژن اور قطر کی ترقی و خوشحالی کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان، قطر کی قیادت اور برادر عوام کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ اور قائم مقام قونصل جنرل کے درمیان پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔