گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں تھیلیسیمیا ویک کا باقاعدہ آغاز کردیا
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں تھیلیسیمیا ویک کا باقاعدہ آغاز کردیا
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی (30 اپریل) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں تھیلیسیمیا ویک کا باقاعدہ آغاز کردیا
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی اور احتیاطی تدابیر وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی شفا دینے والا ہے جبکہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات میں صحت و زندگی کے اصول مضمر ہیں۔ گورنر سندھ کے مطابق متعدد امراض لاعلمی، بے احتیاطی اور غفلت کے باعث جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو صدیوں میں طب کی ترقی کے باعث تھیلیسیمیا جیسے امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہوئی، جبکہ ماضی میں آگاہی کے فقدان کے باعث درست علاج ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسدانوں نے تھیلیسیمیا کو موروثی خون کی بیماری قرار دیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جدید تحقیق اور علاج کے باعث تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی مکمل صحتیابی کی امید روشن ہے۔ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ مریضوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ نوجوان جوڑوں میں شادی سے قبل تھیلیسیمیا اسکریننگ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے، جبکہ بروقت میڈیکل ٹیسٹ کروانا صحت سے آگاہی اور ذمہ داری کا تقاضا ہے۔