گورنر سندھ کا عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن پر پیغام

گورنر سندھ کا عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن پر پیغام

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (17 مئی) گورنر سندھ کا عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدید ٹیلی کمیونیکیشن نظام نے دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل رابطے ترقی، تعلیم اور معیشت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرنا حکومت کا مشن ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل سہولیات تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن کا مقصد ڈیجیٹل رابطوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Back