گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 17 رکنی وفد سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 17 رکنی وفد سے ملاقات

Posted on: 11 May 2026   Tags: Government
کراچی ( اپریل18) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 17 رکنی وفد سے ملاقات
 
 گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وکلا برادری انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ قانون کی بالادستی کے لیے بار اور بینچ کا مضبوط و مو ¿ثر رابطہ ناگزیر ہے۔ وکلا کے مسائل کے حل کے لیے عملی اور فوری اقدامات ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 17 رکنی وفد سے گورنرہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت صدر ہارون رشید کررہے تھے ۔ملاقات میں اہم قانونی و آئینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بار اور بینچ کے مو ¿ثر اشتراک سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے انصاف کی بروقت فراہمی اور وکلا کے فعال کردار کو مزید مو ¿ثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی مو ¿ثر فراہمی سے ہی عوام کا نظام پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔گورنرسندھ نے قانونی اصلاحات سے متعلق تجاویز پیش کی اور وکلا کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کراچی میں بار آفس اور وکلا کے لیے ہاسٹل کے قیام پر زور دیا ۔ وفد نے گورنر سندھ سے ہاسٹل اور دفتر کے لیے جگہ مختص کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ گورنر سندھ نے مکمل تعاون اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں سینئر نائب صدر خالد مسعود، نائب صدر ملک خوشحال، نائب صدر لیاقت علی ترین، نائب صدر فضل شاہ، سیکریٹری ملک زاہد، فناس سیکریٹری سائرہ رجپوت و دیگر شامل تھے۔
Back