گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentاسلام آباد (جون17) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی کی پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات سید محسن رضا نقوی اور طلال چوہدری وزیر مملکت داخلہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں قومی سیاسی و پارلیمانی امور، عوامی فلاح اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی استحکام، جمہوری اقدار کے فروغ اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں کی اہمیت پر زور اور عوامی خدمت، قومی ترقی اور پاکستان کی مضبوطی کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔