گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی شہید اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی شہید اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (جون29) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی شہید اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہید محمد وسیم کے گھر جا کر ان کی بیٹیوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ عقیدت کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں ریاست شہداءکے اہل خانہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید محمد وسیم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔

 
Back