گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر سے ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون10) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ صحافی عوامی آگاہی، قومی شعور اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اے بی ایم نیوز کے ڈائریکٹر سید تراب شاہ، پاکستان ٹوڈے کے ڈائریکٹر مدثر عالم، ڈیلی دی AZB کے زاہد کرانی اور آسائش نیوز کی سکینہ ظفر شامل تھیں۔ ملاقات میں صحافت کے فروغ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی جانب سے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان موثر رابطے اور اعتماد کے قیام کا مضبوط ذریعہ ہے۔ گورنر سندھ نے صحافتی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Back