گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جون10 ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے ضروری ہے۔ نجی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں ایکسپورٹرز کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں عبدالجبار (ڈائریکٹر، دلال انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)، ریحان مہتاب چاولہ (الکرم ٹاول گروپ)، عارف عزیز (سلور ریگز اینڈ گروپ آف کمپنیز)، احسن (رومی ٹیکسٹائل) اور رئیس احمد (صدر/سی ای او، پرائم امپیکس انٹرنیشنل) شامل تھے۔

ملاقات میں برآمدی شعبے کو درپیش مسائل، کاروباری ماحول میں بہتری اور برآمدات کے فروغ کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایکسپورٹرز نے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ گورنر سندھ نے برآمدی شعبے کے مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کی تجاویز سے اقتصادی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ صنعت، تجارت اور برآمدات کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Back