گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہنور ناصر کے والد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہنور ناصر کے والد سے ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون11) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہنور ناصر کے والد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی کے نجی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہنور ناصر کے والد سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے ڈاکٹر ماہنور کی صحت اور جاری علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر ماہنور کو بہترین طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے۔
سید محمد نہال ہاشمی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہنور ناصر پر حملہ ایک انسانیت سوز، انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت واقعہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے سفاک عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور ساتھ ہی یہ عزم بھی دہرایا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Back