گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل27) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں سینیٹ و دیگر قانون ساز اداروں کے امور، موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمعیشت کی بہتری کے لیے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں قومی استحکام، جمہوری عمل کے فروغ اور آئینی اداروں کے مو ¿ثر کردار پر زور دیا گیا جبکہ ملک کی ترقی کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ۔
Back