گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جاوید رئیس کو سول ایوارڈ ملنے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت

Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (7 جون) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جاوید رئیس کو سول ایوارڈ ملنے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جاوید رئیس کو سول ایوارڈ ملنے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ جاوید رئیس ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ ان کی کمیونٹی ہمارے معاشرے کی نہایت باوقار، باصلاحیت اور باہمت کمیونٹی ہے۔ اگر کہیں کوئی کمی موجود ہے تو وہ ان افراد میں نہیں بلکہ ہماری سوچ اور رویّوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زبان اور طرزِ فکر پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ ایسے الفاظ جو ماضی میں استعمال ہوتے رہے، ان کی جگہ عزت، احترام اور شمولیت پر مبنی رویّہ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ خصوصی افراد نے مسلسل جدوجہد، محنت اور ثابت قدمی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آج کی یہ محفل جاوید رئیس کی خدمات، عزم اور ان کی نمایاں جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کو ایوانوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں مناسب نمائندگی فراہم کریں۔ اگر انہیں مساوی مواقع دیے جائیں تو یہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ آخرکار ان خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ موجودہ حکومت نے خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا، انہیں شناخت دی اور جاوید رئیس کو سول ایوارڈ سے نواز کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔