گورنر سندھ اور چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملاقات
گورنر سندھ اور چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون23) گورنر سندھ اور چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے تقاضوں کے مطابق جدید اور مو ¿ثر حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو محفوظ، مثبت اور تعمیری ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا حکومت، متعلقہ اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی 7ایاز شوکت سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات اور منفی رجحانات سے پاک رکھنے کے لیے آگاہی مہمات، ڈیجیٹل تعلیم اور ریگولیٹری اقدامات کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ، عوامی شعور بیدار کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ، عوامی آگاہی اور قومی بیانیے کو مثبت خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا معاشرتی رائے سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، لہٰذا اس کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مو ¿ثر پالیسی سازی اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔
فریقین نے مستقبل میں بھی رابطوں کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر سہیل اقبال سور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Back