گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا دانہ سر کوچ حادثہ میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا دانہ سر کوچ حادثہ میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (3جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا دانہ سر کوچ حادثہ میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے ہولناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دانہ سر میں مسافر کوچ کے کھائی میں گرنے سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ ہے، جس پر دل شدید غمزدہ ہے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔