گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے حقوق اور شمولیتی معاشرے کے فروغ پر زور

گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے حقوق اور شمولیتی معاشرے کے فروغ پر زور

Posted on: 01 Jul 2026   Tags:

کراچی ( مئی20) گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے حقوق اور شمولیتی معاشرے کے فروغ پر زور

گورنر سندھ سید محمد نہا ل ہاشمی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو بااختیار بنانا اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی افراد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کئے بغیر ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے Employers Federation of Pakistanکے زیر اہتمام منعقدہ تقریب 3rd Disability Inclusion Recognition Awards Ceremony سے بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ حکومت خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ، تعلیم، تربیت اور روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ ہر ادارے کو خصوصی افراد کے لئے باوقار، دوستانہ اور شمولیتی ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہیں صرف اعتماد، سہولت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزگار، تعلیم اور ہنر مندی کے مساوی مواقع خصوصی افراد کا بنیادی حق ہیں اور نجی شعبہ خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔تقریب سے ماجد عزیز نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ خصوصی افراد کے لئے روزگار، تربیت اور باعزت مواقع کی فراہمی پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
 
Back