گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جھوک شریف میں مرحوم لعل بخش جتوئی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جھوک شریف میں مرحوم لعل بخش جتوئی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

Posted on: 01 Aug 2026   Tags: Government

سجاول (19 جولائی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی جھوک شریف میں مرحوم لعل بخش جتوئی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جھوک شریف، ضلع سجاول میں مرحوم لعل بخش جتوئی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اظہارِ افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ مملکت کھیل داس کوہستانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گورنر سندھ نے مرحوم لعل بخش جتوئی کی وفات کو بڑا قومی و سماجی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف رکھی اور ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں حکومت اور پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں جاری متعدد شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم کیے ہیں اور وفاق صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت اور تعلیم آئینی طور پر صوبائی حکومت کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔ وفاق تمام صوبوں کا احترام کرتا ہے اور ان کے آئینی اختیارات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ "سندھ تھا، سندھ ہے اور سندھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوامی مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی عمل میں مزید بہتری آئے گی۔

پانی کی قلت سے متعلق سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ سجاول میں پانی کے بحران کے حل کے لیے وہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں گے اور امید ہے کہ جلد پانی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
 
Back