گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی چمن پھاٹک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (24 مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی چمن پھاٹک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چمن پھاٹک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا سفاکیت، بزدلی اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں حکومت اور عوام اپنے بلوچ بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر سندھ نے شہدائ کے بلند درجات، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Back