گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی الما یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر حامد طاہر سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی الما یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر حامد طاہر سے ملاقات
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون09) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی الما یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر حامد طاہر سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم ہی پاکستان کے روشن، مستحکم اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں الما یونیورسٹی کی خدمات اور نوجوانوں کی تربیت و استعداد کار کے فروغ کے لیے اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں الما یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر حامد طاہر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی کے فروغ اور نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پرو چانسلر ڈاکٹر حامد طاہر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ الما یونیورسٹی کے کورنگی اور گلشنِ اقبال میں دو فعال کیمپس قائم ہیں جہاں 6 ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مو ¿ثر اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ موجودہ دور میں تکنیکی مہارت اور ڈیجیٹل آگاہی ناگزیر ہو چکی ہے۔
ڈاکٹر حامد طاہر نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے اختتام پر پرو چانسلر الما یونیورسٹی نے گورنر سندھ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
Back