گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کاعالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کاعالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر پیغام
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی ( جون30) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کاعالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط پارلیمان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مکالمے، اتفاقِ رائے اور مو ¿ثر قانون سازی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی مو ¿ثر پارلیمانی نمائندگی جمہوری نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کی پاسداری، جمہوری اداروں کا استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ عالمی یومِ پارلیمان ہمیں قومی مفاد کو ہر ذاتی اور سیاسی مفاد پر مقدم رکھتے ہوئے جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔