گورنر سندھ کی ڈاکٹر فیاض عالم کی کتاب کی تقریبِ پذیرائی میں شرکت

گورنر سندھ کی ڈاکٹر فیاض عالم کی کتاب کی تقریبِ پذیرائی میں شرکت

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (14 جون) گورنر سندھ کی ڈاکٹر فیاض عالم کی کتاب کی تقریبِ پذیرائی میں شرکت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر فیاض عالم کی کتاب "ہم کام کو عشق سمجھتے تھے" کی تقریبِ پذیرائی میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے ڈاکٹر فیاض عالم کی بطور معالج، سماجی کارکن اور مصنف خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی شخصیت اور خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیاض عالم کی کتاب معاشرتی اقدار اور زمینی حقائق کی مؤثر عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیاض عالم نے میڈیکل شعبے کے ساتھ ساتھ تھر میں زرعی ترقی کے لیے بھی قابلِ تقلید کردار ادا کیا ہے، جو ایک عملی خدمت کی روشن مثال ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فکری، سماجی اور قومی شعور بیدار کرنے والے افراد قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اداروں، صوبوں اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرکے ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر مکالمہ، اجتماعی شعور اور مشترکہ کاوشیں معاشرتی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ مثبت سوچ اور ذمہ دارانہ رویہ ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔

گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب کو حق، انصاف اور محروم طبقات کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعمیری تنقید جمہوری روایت ہے، تاہم غیر ذمہ دارانہ رویوں سے قومی مفادات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی اور ذمہ دار صحافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 
Back