گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری کلاسز کا  دورہ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری کلاسز کا  دورہ

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی18) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری کلاسز کا  دورہ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل اور اصل طاقت ہیں، جبکہ نوجوانوں کے چہروں پر خوشی، اعتماد اور توانائی دیکھ کر انہیں امید کی نئی کرن نظر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو ¿س میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری کلاسز کے دورے کے موقع پر کیا۔ پہلے مرحلے میں گورنر ہاو ¿س میں جاری کورسز مکمل کرائے جائیں گے تاکہ کامیاب طلبہ میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جاسکیں۔اس موقع پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سر ضیا اللہ خان اور دانیال ناگوری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا وژن ہے کہ سال 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو 25 بلین ڈالر تک بڑھایا جائے، جس میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوگا۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ حب سے بھرپور استفادہ کریں، اپنے کاروبار شروع کریں اور مستقبل میں بڑی آئی ٹی کمپنیاں قائم کرکے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کے نوجوان ہی کل پاکستان کی قیادت سنبھالیں گے اور ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاو ¿س نوجوانوں کے لیے ایک عظیم درسگاہ بن چکا ہے اور یہاں آنے والے ہر طالب علم کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس سے قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جدید آئی ٹی تعلیم کے ساتھ ساتھ 22 مختلف شعبوں میں تربیت، لیپ ٹاپ اسکیم، اسکالرشپس، بزنس لون اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ حب ایپلیکیشن ڈاو ¿ن لوڈ کرکے خود کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گورنر ہاو ¿س سے ہی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت فراہم کردہ سہولیات میسر آئیں گی۔تقریب سے دانیال ناگوری اور ضیا اللہ خان نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ڈیجیٹل معیشت کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔
Back