گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد

Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (29 مئی 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے جب وطنِ عزیز کا دفاع ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا گیا۔
اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری، دفاعی قوت، غیرت اور وقار کی ایک روشن علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تاریخی ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے جراتمندانہ فیصلے اور بے مثال قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ملکی سائنسدانوں اور انجینئرز کی تاریخی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت پر پوری قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیرونی دباؤ اور سخت عالمی پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا گیا۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پیغام کے آخر میں گورنر سندھ نے قوم سے اپیل کی کہ "آئیں یومِ تکبیر کے موقع پر یہ پکا عہد کریں کہ جس طرح ہم نے مل کر دفاعِ وطن کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنایا، بالکل اسی طرح اب ہم سب مل کر پاکستان کی معیشت، استحکام اور ترقی کو بھی ناقابلِ شکست بنائیں گے۔"