گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ شہدائے کشمیر پر شہدائے 13 جولائی 1931 کو شاندار خراجِ عقیدت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ شہدائے کشمیر پر شہدائے 13 جولائی 1931 کو شاندار خراجِ عقیدت
Posted on: 28 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جولائی13) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ شہدائے کشمیر پر شہدائے 13 جولائی 1931 کو شاندار خراجِ عقیدت
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر 13 جولائی 1931 کے عظیم کشمیری شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی لازوال قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا روشن، ناقابلِ فراموش اور سنہری باب ہیں۔اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہدائے کشمیر نے حق، آزادی اور وقار کے لیے بے مثال قربانیاں دیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو طاقت، جبر اور ظلم کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا اور ظلم و ستم کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے اور کشمیری عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا مو ¿ثر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
Back