گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب

Posted on: 25 May 2026   Tags: Government

کراچی ( اپریل27) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کہ صومالیہ میں یرغمال پاکستانی افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی وزیر بحری امور سے مسلسل رابطہ ہے، معاملہ سنجیدگی سے زیرِ غور ہے۔سیکرٹری خارجہ کے مطابق متعلقہ سفارتخانہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ اس موقع پر بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بھی موجودتھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ہر دکھ اور مشکل میں ان کے ساتھ ہے۔گورنر سندھ نے یرغمالیوں کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرکے ان کے مسائل سن کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یرغمال بننے والے افراد کا اپنے گھروں سے رابطہ برقرار ہے جبکہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی یرغمال بنے، رہائی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں اس ضمن میں یورپی یونین کے ساتھ بھی یرغمالیوں کی بازیابی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواءہونے والا بحری جہاز صومالیہ کا ہے، جہاز کے کیپٹن سے بھی رابطہ ہے ۔واقعہ پاکستانی سمندری حدود سے باہر پیش آیا، اسی باعث پیچیدگیاں درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی صورت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔اغواءہونے والے افراد کے اہل خانہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وفاقی وزیر شپنگ اور سیکریٹری خارجہ سے اس معاملے پر فوری رابطہ کیا۔ گورنر سندھ کی یقین دہانی سے ہمیں امید ملی ہے کہ ہمارے پیارے جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ حکومت کے تعاون اور توجہ پر بھی شکر گزار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری آواز سنی جا رہی ہے اور مثبت پیش رفت ہوگی۔ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پرگورنرسندھ نے صحافیوں کے ہمراہ پریس سیکریٹری فیصل ظفر فاروقی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ واضح رہے کہ پریس سیکریٹری کی والدہ کا 20اپریل کو انتقال ہوا جن کی تدفین میں بھی گورنرسندھ شریک تھے ۔مرحومہ کا سوئم 22اپریل کو ان کے گھر منعقد ہوا تھا جس میں صحافی برادری ، عمائدین شہر نے بھی شرکت کی تھی۔

Back