گورنر سندھ سے بی ایم ڈبلیو گروپ اور دیوان موٹرز کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سے بی ایم ڈبلیو گروپ اور دیوان موٹرز کے وفد کی ملاقات
Posted on: 02 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی ( مئی11) گورنر سندھ سے بی ایم ڈبلیو گروپ اور دیوان موٹرز کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بی ایم ڈبلیو گروپ اور دیوان موٹرز کے وفد نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بی ایم ڈبلیو کے مشرقِ وسطیٰ کے منیجنگ ڈائریکٹر کریم کرسچن نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، جدید آٹو موبائل ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مقامی آٹو موبائل صنعت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے عالمی معیار کی آٹو موبائل صنعت کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک ہے اور آٹو موبائل سیکٹر میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں MINI برانڈ کی گاڑیوں کی رونمائی خوش آئند امر ہے اور جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی برانڈز کی آمد سے آٹو موبائل سیکٹر کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ سے نہ صرف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ صارفین کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید آٹو موبائل برانڈز کی رونمائی اور سرمایہ کاری سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی صنعت کو بھی تقویت ملے گی۔وفد نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ اور تکنیکی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مقامی صنعت، روزگار کے مواقع اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔
Back