گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خاندان کے عالمی دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خاندان کے عالمی دن پر پیغام

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (15 مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خاندان کے عالمی دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے خاندان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خاندان ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان محبت، احترام اور بہترین تربیت کی پہلی درسگاہ ہے، اور مضبوط خاندانی نظام ہی ایک ترقی یافتہ اور مہذب معاشرے کی ضمانت ہے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ ڈیجیٹل دور میں خاندانی رشتوں کو وقت دینا اور انہیں مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احترام اور بچوں کی اچھی تربیت ہماری معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی امن اور قومی یکجہتی کے لئے خاندانی نظام کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔

Back