گورنر سندھ سے پنجاب کے وزیر قانون کی ملاقات
گورنر سندھ سے پنجاب کے وزیر قانون کی ملاقات
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل25) گورنر سندھ سے پنجاب کے وزیر قانون کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پنجاب کے وزیر قانون رانا شہزاد اقبال خان نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رانا شہزاد اقبال خان نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو ¿ں نے قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور عوام کو بروقت و سستا انصاف فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں ملک میں نظامِ انصاف کو مزید مو ¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہر سطح پر یقینی بنائی جائے گی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
Back