گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "کتاب اور کاپی رائٹ کے عالمی دن" پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "کتاب اور کاپی رائٹ کے عالمی دن" پر پیغام

Posted on: 11 May 2026   Tags: Government

کراچی (23 اپریل) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا "کتاب اور کاپی رائٹ کے عالمی دن" پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے "کتاب اور کاپی رائٹ کے عالمی دن" کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کتاب علم کا سرچشمہ اور انسان کی بہترین دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرہ فکری اور علمی اعتبار سے مضبوط ہو سکے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ تخلیقی کام کی چوری کی روک تھام اور کاپی رائٹ قوانین کا احترام ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کتابیں انسان کے فکری افق کو وسیع کرتی ہیں اور علم و شعور میں اضافہ کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد علم، ادب اور تحقیق پر ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب کی اہمیت برقرار ہے، اس لیے نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنا اور مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

Back