گورنر سندھ کی نیو ناظم آباد جیمخانہ آمد
گورنر سندھ کی نیو ناظم آباد جیمخانہ آمد
Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی (17 مئی) گورنر سندھ کی نیو ناظم آباد جیمخانہ آمد
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان مرصوص قومی اتحاد، عزم، قربانی اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔ 10 مئی کو پاک افواج نے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو تاریخی شکست دی، جسے وہ آج تک نہیں بھول سکا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔ قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ شہدائ کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قومی تاریخ، قربانیوں اور حب الوطنی کے جذبے سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس سے قبل نیا ناظم آباد جیمخانہ آمد پر گورنر سندھ کا استقبال معروف صنعتکار عارف حبیب، اداکار سعود قاسمی اور دیگر شخصیات نے کیا۔
دریں اثنائ تقریب سے قبل شوبز انڈسٹری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ منعقد ہوا، جس میں گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔