گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر پیغام

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی08) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض خصوصی توجہ، ہمدردی اور اجتماعی تعاون کے مستحق ہیں۔ شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ اور جینیاتی اسکریننگ تھیلیسیمیا سے بچاو کا موثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت اور کئی زندگیاں بچانے کا ذریعہ ہے۔ تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی مہمات ہم سب کی مشترکہ سماجی ذمہ داری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ گورنر ہاو ¿س میں ایک ہفتہ قبل تھیلیسیمیا ویک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج اور سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو تھیلیسیمیا سے بچاو ¿ کے بارے میں آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔
Back