گورنر سندھ کی ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
گورنر سندھ کی ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
Posted on: 01 Aug 2026 Tags: Governmentکراچی (جولائی22) گورنر سندھ کی ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاوس میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اویس خورشید قائمخانی نے کی۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کو با اختیار بنانے، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، معیاری تعلیم، ہنرمندی، روزگار کے مواقع اور قومی ترقی میں ان کے مو ¿ثر کردار سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان بڑے خواب دیکھیں، بلند اہداف مقرر کریں اور انہیں محنت، عزم اور مستقل مزاجی سے حقیقت میں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ 2047ءمیں پاکستان کے قیام کو 100 سال مکمل ہوں گے اور اس وقت ملک کی قیادت آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کو پاکستان، تعلیم، کردار سازی اور معاشرے کی خدمت سے وابستہ رکھیں، کیونکہ اسی میں ان کی ذاتی کامیابی اور ملک کی ترقی مضمر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، لہٰذا انہیں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور انہیں قومی دھارے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی قومی ترقی، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں مو ¿ثر شمولیت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رعنا احسان افضل اور دیگر بھی موجود تھے۔