گورنر سندھ کا مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان
گورنر سندھ کا مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان
Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جون08) گورنر سندھ کا مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاو ¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلبہ کے لئے مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون، دانیال ناگوری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سمر کیمپ کے ذریعے طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں مستقبل کی ضروریات کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچہ موبائل فون استعمال کر سکتا ہے، وہ آسانی سے اے آئی سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ بچوں کو کم عمری سے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ اقوام اپنی نئی نسل کی تعلیم، تحقیق اور مہارت سازی پر ابتدائی مرحلے سے سرمایہ کاری کرتی ہیں، اسی لیے وہ عالمی ترقی میں آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں جو اپنے بچوں کو ابتدائی عمر سے ٹیکنالوجی اور جدت سے جوڑ رہی ہیں۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو صرف ملازمت تلاش کرنے والا نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے والا بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم طلبہ کو اسکول کی سطح ہی سے اے آئی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ اے آئی کی تعلیم نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم، روزگار، اختراع اور معاشی خودمختاری کے نئے دروازے کھولے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گورنر ہاو ¿س نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دانیال ناگوری نے بتایا کہ اے آئی سمر کیمپ میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات گورنر سندھ کی ویب سائٹ www.governorsindh.com کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔
Back