گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام
Posted on: 11 May 2026 Tags: Governmentکراچی ( اپریل22) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میںماحول کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین ہمارا مشترکہ گھر ہے، اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اجتماعی اور مو ¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے فروغ سے سرسبز اور صاف پاکستان کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ پانی، ہوا اور زمین کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ پلاسٹک کے استعمال میں کمی لا کر ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے ہمیں زمین کے تحفظ کے عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آئیں مل کر آئندہ نسلوں کے لیے صاف، محفوظ اور پائیدار ماحول یقینی بنائیں۔