گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے کانووکیشن سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے کانووکیشن سے خطاب

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی 02) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے کانووکیشن سے خطاب

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا ہے اور آج کی تعلیم یافتہ بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ سے لے کر پاکستان کی تاریخ تک عظیم خواتین نے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر مریم نواز تک باصلاحیت خواتین ہماری قومی شناخت اور اعزاز ہیں۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ ادارے کے طالبات اور فیکلٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے پاو ¿ں پر کھڑی ہوں، خود اعتمادی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔
 
انہوں نے مرحوم ریاض احمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار شخصیت تھے جنہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح سے اس درسگاہ کے نام کی منظوری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں، معاشرے اور ملک کی بہتری میں مثبت اور مو ¿ثر کردار ادا کریں۔
 
گورنر سندھ نے کہا کہ عظیم پاکستانیوں کو جنم دینے والی ماو ¿ں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں، والدین کی خدمت کریں اور اپنے کردار و عمل سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی خطے میں امن و استحکام کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے، جبکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔
 
تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے چانسلر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
Back