گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
Posted on: 25 May 2026 Tags: Governmentکراچی (اپریل29) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چیئرمین عبد السمیع خان کررہے تھے۔ ملاقات میں پٹرولیم ڈیلرز کو درپیش مسائل اور کاروباری امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے خلاف سخت اور مو ¿ثر کارروائی کی درخواست کی ۔ملاقات میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو ¿ کے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو وفاقی و صوبائی سطح پر مو ¿ثر طور پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفد نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وفد نے گورنر سندھ کی مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Back