گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اقوامِ متحدہ کے دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اقوامِ متحدہ کے دن پر پیغام

Posted on: 27 Oct 2026   Tags:

کراچی (اکتوبر24) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اقوامِ متحدہ کے دن پر پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں 81 سال سے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔عالمی تنازعات کے پُرامن حل اور پائیدار امن کے قیام میں اقوامِ متحدہ کا کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر، ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے اقوامِ متحدہ کے منشور اور اصولوں سے پختہ وابستگی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی امن دستوں کی خدمات عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہیں۔پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے پُرامن، منصفانہ اور خوشحال دنیا کی تشکیل کرنا ہوگی۔
 
Back