گورنر سندھ اور ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ اور ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جون08) گورنر سندھ اور ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاو ¿س میں ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود کے تبادلوں اور صنعتی اشتراک کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 
گورنر سندھ نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے ثمرات حاصل ہوں گے۔
 
اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب نے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس کی معیشت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کی سالانہ شرح نمو بھی قابلِ ذکر رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے باہمی احترام اور ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال ہے۔
 
اعزازی قونصل جنرل نے کہا کہ ایتھوپیا میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے سرجیکل مصنوعات، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، کیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کافی، آئل سیڈز اور دیگر زرعی مصنوعات کی درآمد کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کر سکتا ہے۔
Back