گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عیدالاضحیٰ پر عوام اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد کا پیغام

Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (29 مئی 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عیدالاضحیٰ پر عوام اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد کا پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر صوبہ بھر کے عوام اور پوری امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا مقدس تہوار ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عظیم درس دیتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اپنے آس پاس موجود ضرورت مندوں، غریبوں اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے بتایا کہ انہوں نے حج کی سعادت کے دوران منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے کوشاں افواجِ پاکستان کی سلامتی اور کامیابی کے لیے بھی الگ سے دعا مانگی۔ مزید برآں، گورنر سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عیدِ قربان کے موقع پر صفائی ستھرائی، ماحول کے تحفظ اور اپنی شہری ذمہ داریوں کا بھرپور خیال رکھیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

Back