گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
Posted on: 01 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (29 مئی 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ صفِ اول میں رہا ہے۔ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں ہمیشہ فعال اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پاکستان اب تک 48 سے زائد اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے، جبکہ 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی اہلکار ان مشنز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی امن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور انسانی ہمدردی کے جذبوں کو سراہا جاتا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل اور امن کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کا کردار انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ دنیا اس وقت خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستے انسانیت، امن اور عالمی استحکام کے لیے قابلِ فخر خدمات انجام دے رہے ہیں اور پاکستان اس مشن کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔