گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب
Posted on: 05 Jul 2026 Tags: Governmentکراچی (جون13) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی شعور، مربوط حکمتِ عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لئے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانا اور قدرتی وسائل کے زمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال، پانی کے ضیاع اور درختوں کی بے دریغ کٹائی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صرف ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنر ہاو ¿س ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، شجر کاری کے فروغ اور سر سبز سندھ کے ہر مثبت اقدام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے گورنر ہاو ¿س میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور عوام پر زور دیا کہ سر سبز، صاف اور محفوظ مستقبل کے لئے ہر شہری کم از کم ایک پودا ضرور لگائے، کیونکہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ قومی زمہ داری ہے۔
Back