گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر خصوصی پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر خصوصی پیغام

Posted on: 02 Jun 2026   Tags: Government

کراچی (3 مئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر خصوصی پیغام

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 2026 کا تھیم "امن کے مستقبل کی تشکیل" اس امر کا متقاضی ہے کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا کو فروغ دیا جائے کیونکہ اس کے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو جمہوریت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جبکہ آزاد صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی جمہوری نظام کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صحافت ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط پل ہے، اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، انہیں سازگار ماحول کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تعمیری اور ذمہ دارانہ صحافت ملکی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ آزادی صحافت کے بغیر شفافیت، احتساب اور معاشرتی انصاف ممکن نہیں۔

آخر میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

Back