گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ عطیہ خون پر نوجوانوں سے خون دینے کی اپیل

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ عطیہ خون پر نوجوانوں سے خون دینے کی اپیل

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (14 جون) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ عطیہ خون پر نوجوانوں سے خون دینے کی اپیل

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر عوام، بالخصوص نوجوانوں سے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خون کا ایک عطیہ کسی بھی ضرورت مند انسان کے لیے نئی امید اور نئی زندگی کی نوید بن سکتا ہے، اور یہ انسانیت کی خدمت اور کسی زندگی کو بچانے کا سب سے عظیم عمل ہے۔

گورنر سندھ نے محفوظ انتقالِ خون کو ایک صحت مند اور ذمہ دار معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے مسلسل عطیاتِ خون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

انہوں نے خون عطیہ کرنے والے افراد کو انسانیت کا حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے صحت مند شہریوں کو تاکید کی کہ وہ اس عمل کو اپنی سماجی ذمہ داری اور انسانی خدمت کا حصہ بنائیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں گورنر سندھ نے خون اکٹھا کرنے والے بلڈ بینکوں، آگاہی کیمپس اور دن رات کام کرنے والے رضاکاروں کی مخلصانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Back