گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Posted on: 01 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (03 جون) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

استقبالیہ موقع پر گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے حرمین شریفین میں پاکستان کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

گورنر سندھ نے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام حجاجِ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج صبر، اخلاص، قربانی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کا عظیم درس دیتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن واپسی کے بعد عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

Back