گورنر سندھ سے چینی آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سے چینی آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے وفد کی ملاقات
Posted on: 10 Jun 2026 Tags: Governmentکراچی ( مئی12) گورنر سندھ سے چینی آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے پاکستان کا سب سے اہم اور پرکشش صوبہ ہے، جبکہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، ترقی اور برادرانہ تعلقات کی روشن مثال ہے اور ایسے دورے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے وفد سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ چینی وفد کی سربراہی آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کی کوفاﺅنڈر LIU ZHAIنے کی جبکہ وفد میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے میاں زاہد حسین اور دیگر بھی شامل تھے۔ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، بندرگاہوں کی بہتری، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں آئی ٹی، انفراسٹرکچر، توانائی، بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی اور پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں موجود بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔وفد کی سربراہ LIU ZHAIنے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی، بندرگاہیں اور سمندری وسائل کو بروئے کار لا کر قیمتی زرِ مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بندرگاہوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔وفد نے ہر سال انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے ایکسچینج پروگرام کو مزید وسعت دینے اور پاکستانی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹلائز کرنے میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ LIU ZHAI نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معاشی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے گورنر سندھ کی قیادت اور صوبے میں کاروباری و سرمایہ کاری کے بہتر ماحول کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔وفد کی سربراہ نے سید محمد نہال ہاشمی کو بیجنگ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ گورنر سندھ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنر ہاو ¿س کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔
Back