گورنر سندھ کی سکھر میں سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ کی سکھر میں سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

Posted on: 22 May 2026   Tags: Government

سکھر(23 اپریل ) گورنر سندھ کی سکھر میں سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سکھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری عاظم خان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا یقین دلایا۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بدر رفیق قریشی کے گھر بھی جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

گورنر سندھ نے دونوں مرحومین کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آخر میں گورنر سندھ نے دونوں مرحومین کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Back