گورنر سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

Posted on: 27 Apr 2026 Tags:کراچی (17 اپریل) گورنر سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ، سفارتی تعاون اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی مستقل پالیسی مذاکرات، سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی ہے، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی احترام، برابری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ نے کراچی کو ملک کا معاشی حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، خصوصاً آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں ماحولیاتی چیلنجز، تعلیمی روابط، اسکالرشپس اور عوامی سطح کے تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ متوازن اور تعمیری شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 200 سے زائد شعبوں میں جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں بااختیار بنا کر قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
اس موقع پر امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عالمی امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی عوام امن پسند ہیں اور دونوں ممالک عالمی و علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کراچی اور ہیوسٹن سسٹر سٹیز ہیں، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان کاروبار، تجارت اور ایکسچینج پروگرامز میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دی جائے۔
آخر میں دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرتے ہوئے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔