گورنر سندھ نے سرجانی ٹاون میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ نے سرجانی ٹاون میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

Posted on: 21 Jul 2026   Tags: Government

کراچی ( جولائی06) گورنر سندھ نے سرجانی ٹاون میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاو ¿ن میں نادرا میگا سینٹر کا قیام عوام کو جدید، تیز رفتار اور باوقار سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ قومی شناختی کارڈ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی شناخت، اس کے آئینی حقوق اور ریاست سے اس کے مضبوط تعلق کی علامت ہے، جبکہ ایک مضبوط شناختی نظام ہی محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ ریاست کی بنیاد ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سرجانی ٹاو ¿ن میں نادرا میگا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی، شفاف نظام اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جدید میگا سینٹر علاقے کے لاکھوں شہریوں کو معیاری، تیز رفتار اور باوقار خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے نادرا میگا سینٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف کاو ¿نٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کرکے شناختی دستاویزات کے اجرائ کے طریقہ کار، فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو تیز رفتار، شفاف، باوقار اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بعد ازاں گورنر سندھ نے نادرا میگا سینٹر میں تعینات افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اصل پہچان اس کی عمارت نہیں بلکہ اس کے افسران اور عملے کا رویہ، دیانت داری، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر آنے والے شہری کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ نادرا پاکستان کا ایک باوقار قومی ادارہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی دہلیز تک خدمات پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Pak IDموبائل ایپ، فیشل ریکگنیشن اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے باعث شہریوں کا قیمتی وقت بچ رہا ہے اور خدمات کی فراہمی مزید مو ¿ثر اور آسان ہو گئی ہے۔گورنر سندھ نے نادرا میں تھلیسیمیا اسکریننگ کی سہولت کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہلک مرض سے بچاو ¿ کے لیے بروقت تشخیص اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی اپنا تھلیسیمیا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی، اور شہریوں کو تلقین کی کہ وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیوں اور نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور روشن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نہ صرف اندرونِ ملک امن و استحکام کے فروغ بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی مثبت اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید، مو ¿ثر اور عوام دوست سرکاری ادارے ہی پاکستان کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کر سکتے ہیں، کیونکہ حکومت کا بنیادی مقصد صرف ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا نہیں بلکہ عوام کی زندگی کو آسان، محفوظ اور بہتر بنانا ہے۔

Back