گورنر ہاوس میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا افتتاح

گورنر ہاوس میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا افتتاح

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی( جون 29) گورنر ہاوس میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا افتتاح

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ دور مصنوعی ذہانت (AI) کا دور ہے اور بچوں و نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جدید تعلیم، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت سے وابستہ ہے، اسی مقصد کے تحت گورنر ہاو ¿س میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔وہ گورنر ہاو ¿س میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے وژن میں مصنوعی ذہانت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اس شعبے میں مو ¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت بچوں اور نوجوانوں کو وسائل کی کمی کے باعث پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا بلکہ انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید تعلیم سے جوڑنے کی ایک اہم کوشش تھی، جبکہ اے آئی سمر کیمپ بھی اسی تسلسل کی ایک نئی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ذہین بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم فراہم کرکے انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ آج کے بچے ہی کل پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ سندھ کا ہر بچہ جدید تعلیم سے آراستہ ہو اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا مو ¿ثر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے اور اب نئی نسل اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام مزید روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہماری قومی شناخت اور مستقبل ہیں، اس لیے انہیں تعطیلات کے دوران بھی سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ اے آئی سمر کیمپ میں ہر اس بچے کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا جو موبائل فون استعمال کرنا جانتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات کو مثبت، تعمیری اور علم و مہارت سے بھرپور سرگرمیوں میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو، اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوان نسل اس قومی ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Back