گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
Posted on: 16 Mar 2026 Tags:کراچی (14 مارچ) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے وزیر اعلیٰ کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔