برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات

Posted on: 10 Jun 2026   Tags: Government

کراچی ( مئی13) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات باہمی احترام، تاریخی روابط اور مشترکہ تعاون پر مبنی ہیں، جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گورنر ہاوس میں الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں پاک برطانیہ تجارتی، تعلیمی، ثقافتی اور سفارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے سندھ میں برطانوی سرمایہ کاری اور مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص ملک کا معاشی حب کراچی خطے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔انہوں نے بطور ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لانس ڈوم نے دورانِ تعیناتی تعاون اور میزبانی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
Back