گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Posted on: 05 Jul 2026   Tags: Government

کراچی (جون13) گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 21 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 48 ہو چکی ہے جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مو ¿ثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ 21 خوارج کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ سید محمد نہال ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
Back